(اویس کیانی) وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج ہوگا، جس کا 5 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کر دیا گیا۔
بجلی کے بریک ڈاون پر رپورٹ کابینہ میں پیش ہوگی۔ بجلی کی لائن لاسز اور چوری پر پاور ڈویژن بریفنگ دے گا۔ توانائی بچت پلان پر بریفنگ کابینہ ایجنڈے میں شامل ہے۔
وفاقی کابینہ میں آفیشل وقت کے بعد کمرشل علاقوں میں بجلی کی قیمت دوگنا کرنے کی تجویز پیش ہوگی۔ قومی کلین ائیر پالیسی کابینہ میں پیش ہوگی۔ کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کیسز کے 6 جنوری کے فیصلوں کی توثیق ایجنڈا میں شامل ہے۔
نیشنل یونیورسٹی آف پاکستان کے قیام کا بل کابینہ میں پیش ہوگا۔