(ویب ڈیسک) گلوکارہ نے پاکستان سُپرلیگ (پی ایس ایل) کے حوالے سے منعقدہ گیم شو میں بطور مہمان شرکت کی۔
اس گیم شو سے آئمہ بیگ کا ایک کلپ بھی سوشل میڈیا پر خواب وائرل ہو رہا ہے جس میں انہوں نے انٹرویو کے دوران ساتھی گلوکار کیفی خلیل کے گانے ’کہانی سنو‘ کو اپنی آواز میں دوبارہ پیش کرنے کے حوالے سے گفتگو کی۔
آئمہ بیگ نے ویڈیو کلپ میں کیفی خلیل کے حوالے سے کہا کہ ’وہ بندہ صرف ٹیلنٹ سے بھرا ہے، انتہائی عاجز اور اچھا انسان ہے‘۔
گلوکارہ نے بتایا کہ کیفی خلیل نے گانا سننے کے بعد انہیں خود فون کیا اور ان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’آپ کے گانے کے بعد لوگ اصل گانے کو مزید جاننے لگے ہیں، پہلے لوگوں نے اتنا نہیں سنا تھا لیکن اب لوگ یوٹیوب پر جاکر میرے ورژن کو بھی سن رہے ہیں‘۔
مزید پڑھیں: گلوکار ساحر علی بگا اور آئمہ بیگ کا گانا وشملے ریلیز
انہوں نے دوران شو اپنے نئے گانے ’وشملے‘ کو ایک بار پھر بلوچی ثقافی اور بلوچیوں کے نام کیا اور کہا کہ بلوچی بہت میٹھی زبان ہے، ان کی روایات ، رسم و رواج بہت خوبصورت ہیں یہ گانا انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہے۔
واضح رہے کہ گلوکار ساحر علی بگا اور گلوکارہ آئمہ بیگ کا گانا وشملے ریلیز کردیا گیا ہے۔ ساحر علی بگا کا کہنا تھا کہ گانے وشملے کو پاکستان کی ثقافت کی ترقی کیلئے بنایا ہے ۔