(24 نیوز) آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی میں تاخیر کے باعث انٹر بینک میں روپے کے مقابلے امریکی ڈالر نے نئی بلند سطح قائم کر دی۔ ایک ہی دن میں انٹر بینک میں ڈالر 18 روپے 89 پیسے مہنگا ہوگیا۔
انٹر بینک میں امریکی ڈالر نے 280 روپے کی بلند سطح بھی توڑ دی۔ انٹر بینک میں ڈالر 266 روپے 11 پیسے سے بڑھ کر 285روپے بلند سطح پر پہنچ گیا۔ تین کاروباری روز میں ڈالر 25 روپے 8 پیسے مہنگا ہوچکا ہے۔
3 روز میں ڈالر 25 روپے مہنگا ہونے سے پاکستانی روپے میں بیرونی قرضوں کا بوجھ 3 ہزار ارب روپے بڑھ گیا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ درآمدی بل کی طلب پر ڈالر مہنگا ہو رہا ہے، آئی ایم ایف پروگرام کی بحال میں تاخیر پر بھی روپے پر پریشر بڑھ گیا۔