لاہور قلندرز ہوم گراؤنڈ پر فتوحات کی ہیٹ ٹرک کر پائیں گے؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پی ایس ایل 8 میں لاہور قلندرز ہوم گراؤنڈ پر فتوحات کی ہیٹ ٹرک کیلئے پُرعزم ہیں۔
پی ایس ایل 8 میں لاہور قلندرز نے 5 میں سے 4 میچز جیتے ہیں، قلندرز آج ہوم گراؤنڈ قذافی اسٹیڈیم میں مسلسل تیسری فتح پانے کا عزم لیے میدان میں اترے گی، اس بار کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے مقابلہ ہوگا۔
پہلے میچ میں میزبان ٹیم نے پشاور زلمی کیخلاف 241 رنز بناکر 40 رنز سے فتح پائی تھی، دوسرے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف 200 رنز بنا کر 110 کے مارجن سے کامیابی حاصل کی، لاہور قلندرز کے ٹاپ 4 بیٹرز فخرزمان، طاہر بیگ، عبداللہ شفیق اور سیم بلنگز زبردست فارم میں ہیں۔
???? Home of Qalandars#sochnabemanahai #HBLPSL8 #QalandarHum #QalandarsCity pic.twitter.com/vEvNYrF30H
— Lahore Qalandars (@lahoreqalandars) March 1, 2023
حسین طلعت، سکندر رضا، ڈیوڈ ویزا اور راشد خان مختصر مگر اچھے اسٹرائیک ریٹ سے کارآمد اننگز کھیلنے میں کامیاب ہوئے، اسی وجہ سے بڑے اسکور بنانے میں آسانی ہورہی ہے، پشاور زلمی سے میچ کے دوران چند بولرز کی کارکردگی میں تسلسل نہیں تھا مگر اسلام آباد یونائیٹڈ کی بیٹنگ لائن کے پرخچے اڑانے میں سب نے کردار ادا کیا۔
پیسرز شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف،زمان خان اور ڈیوڈ ویزا حریفوں کیلئے سخت مشکلات کا سبب بن رہے ہیں، اسپنرز راشد خان اور سکندر رضا کا سامنا بھی آسان نہیں۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 5 میچز میں صرف ایک فتح حاصل کی، مارٹن گپٹل نے ابھی تک ایک بڑی اننگز کھیلی، جیمز ونس واپس جا چکے، ول اسمیڈ کا بیٹ نہیں چل رہا، محمد حفیظ، کپتان سرفراز احمد اور افتخار احمد میچ وننگ اننگز نہیں کھیل پا رہے۔
???? | Pictorial highlights of our practice session in Lahore #PurpleForce #WeTheGladiators pic.twitter.com/GrhoK4yjQq
— Quetta Gladiators (@TeamQuetta) March 1, 2023
بولنگ میں نسیم شاہ اور محمد حسنین کی کارکردگی اتار چڑھاؤ کا شکار ہے، اسپنرز محمد نواز اور افتخار احمد کا جادو بھی نہیں چل رہا، اس بار ٹیم سے بہتر کھیل کی توقع کی جارہی ہے۔
دونوں ٹیمیں آج شام 7 بجے قذافی اسٹیڈیم میں ٹکرائیں گی۔