شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان کیخلاف مقدمہ درج 

Mar 02, 2023 | 11:18:AM

(ویب ڈیسک) بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان کے خلاف لکھنئو شہر میں جائیداد کی خرید و فروخت سے متعلق ایف آئی آر درج کرلی گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق تلسیانی کنسٹرکشن کے چیف ایم ڈی انیل کمار اور ڈائریکٹر مہیش تلسیانی کے خلاف بھی ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کے رہائشی جسونت شاہ نے گوری خان کے خلاف مقدمہ درج کرایا جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ جس کمپنی کی گوری خان برانڈ ایمبیسیڈر ہیں اس نے 86 لاکھ روپے وصول کرنے کے باوجود فلیٹ کا قبضہ نہیں دیا۔

رپورٹس کے مطابق گوری خان کے خلاف سیکشن 409 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایف آئی آر درج کرانے والے شخص کا کہنا ہے کہ اس نے فلیٹ برانڈ ایمبیسیڈر گوری خان سے متاثر ہو کر خریدا۔

یاد رہے کہ گوری کی اپنی کمپنی ہے جس کا نام 'گوری خان ڈیزائنز' ہے اور ان کا شمار بالی وڈ کی بہترین انٹیریئر ڈیزائنرز میں ہوتا ہے. گوری خان کئی مشہور بالی ووڈ شخصیات کے گھر ڈیزائن کرچکی ہیں۔

مزیدخبریں