فیفا ریکارڈ ہولڈر فرانسیسی کھلاڑی جسٹ فونٹین 89 سال کی عمر میں انتقال کرگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) فرانس کے سابق سٹرائیکر اور کسی ایک فیفا فٹبال ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ گول کرنے کا ریکارڈ رکھنے والے فٹبالر جسٹ فونٹین کا 89 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا۔
رپورٹس کے مطابق جسٹ فونٹین نے سوئیڈن میں ہونے والے 1958 کے فیفا ورلڈ کپ کے دوران 6 میچز میں 13 گول کرکے کسی ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ گول بنانے کا ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کیا تھا اوراس فہرست میں ان کا نام ٹاپ فور کھلاڑیوں میں ارجنٹائن کے سٹار فٹبالر لیونل میسی کے ساتھ شامل ہے۔
Just Fontaine, the French football great who scored a record 13 goals at the 1958 World Cup, has died aged 89. pic.twitter.com/bQlmRzIZzT
— Sky Sports Football (@SkyFootball) March 1, 2023
اپنے کلب کیریئر میں بھی فونٹین کا سٹرائیک متاثر کن تھا، انہوں نے 283 میچوں میں 259 گول کیے اور 1959 میں یورپی کپ کے فائنل میں پہنچنے والی سٹیڈ ڈی ریمز ٹیم کے اہم کھلاڑیوں میں سے ایک تھے، انہوں نے ٹیم کو 3 لیگ اور ایک یورپین کپ جتوانے میں بھی اہم کردار ادا کیا ۔
فونٹین کے سابق کلب پیرس سینٹ جرمین نے انکی کی موت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ فرانسیسی فٹبال کا ایک آئیکن ہمیں چھوڑ کر چلا گیا ہے۔
RIP Just Fontaine.
— Paris Saint-Germain (@PSG_English) March 1, 2023
A legend of French football who has sadly left us and a sad day for all at Paris Saint-Germain, a club he led to the first division 50 years ago. pic.twitter.com/HovqldRTir
فرانسیسی فٹ بال فیڈریشن نے فونٹین کو عالمی فٹبال کا لیجنڈ قرار دیا اور فیڈریشن کے عبوری صدر فلپ ڈیالو نے کہا کہ جسٹ فونٹین کی موت نے فرانسیسی فٹبال کو بے حد اداسی میں ڈبو دیا ہے۔
The all-time leading scorer at a single World Cup (13 goals in 1958), ???????????????? ???????????????????????????????? has died at the age of 89. The FFF would like to send its sincerest condolences to his family and friends. pic.twitter.com/Fb3vLosXOk
— French Team ⭐⭐ (@FrenchTeam) March 1, 2023
فرانس کے منیجر ڈیڈیئر نے کہا کہ فونٹین کی موت سے فٹبال سے محبت کرنے والے ہر فرد کو دکھ پہنچے گا، وہ فرانس کی ٹیم کے لیجنڈ ہیں اور رہیں گے۔
فونٹین کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے فرانسیسی فٹبال گراؤنڈز پر آئندہ ہفتے منعقد ہونے والے فرانسیسی کپ کے میچز سے قبل ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔