اسلام آباد: بارہ کہو بائی پاس پر زیر تعمیر پل دوسری بار گرگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) شہر اقتدار کے علاقے بارہ کہو میں زیر تعمیر بائی پاس پر پُل دوسری مرتبہ گرگیا جس کی ویڈیو 24 نیوز کو موصول ہوگئی۔
فوٹیج میں پُل کے پلرز کو واضح طور پر سرکتے اور گرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس دوران کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد میں زیر تعمیر پل کے پلر کی شٹرنگ ٹوٹ گئی،2 مزدور جاں بحق
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی بارہ کہو بائی پاس منصوبےکے زیر تعمیر پل کی شٹرنگ گرنے سے ملبے تلے دب کر 2 مزدور جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے تھے۔