اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات 120 دن میں کرانے کا حکم

Mar 02, 2023 | 13:28:PM

(24 نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت کے بلدیاتی انتخابات 120 دن میں کرانے کا حکم د ے دیا۔ عدالت نے بلدیاتی انتخابات سے متعلق انٹراکورٹ اپیلیں نمٹا دیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے وفاقی دارالحکومت کے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے متعلق انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت کی۔

عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ کیا آپ اب ایک سو پچیس یونین کونسلز پر قائم ہیں ؟ بس ایک بار الیکشن کرا دیں تاکہ جس نے آنا ہے آ جائے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے استفسار کیا کہ بلدیاتی انتخابات کے انعقاد پر کتنے اخراجات آئیں گے ؟ جس پر ڈی جی لاء الیکشن کمیشن نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو اخراجات کی مد میں پندرہ سے بیس کروڑ روپے درکار ہوں گے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ الیکشن کروا دیں اتنے پیسے تو حکومت آپ کو ویسے ہی دے دے گی، آرڈر پاس کر دیتے ہیں کہ آئندہ انتخابات کیلئے یونین کونسلز کی تعداد میں اضافہ نہیں کیا جائیگا۔

مزیدخبریں