(24 نیوز) افغانستان کے صوبے خوست میں ٹی ٹی پی پر آئی ای ڈی حملے میں اہم کمانڈروں سمیت 6 دہشتگر د ہلاک جبکہ 15 شدید زخمی ہوگئے۔
ہلاک دہشتگرد کمانڈروں میں عبدالمنان، عالم خان مدہ خیل، کجیر اور 3 نامعلوم دہشتگرد شامل ہیں۔ زخمی دہشتگردوں میں کمانڈر فضل امین، کمانڈر محمد عرف طوفان، کمانڈر نُور پایو خان، فقیر اللہ، تروزئی، سَت کئی، علی سر خان، زبیر، ہجرت اللہ، کمال، شیر افضل، بخت اللہ، زبیح اللہ اور 2 نامعلوم دہشتگرد شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق دھماکے کے بعد ٹی ٹی پی کی لیڈر شپ میں شدید مایوسی اور اختلافات کی لہر پیدا ہوگئی۔ ٹی ٹی پی کے حلقوں میں یہ بات ہو رہی ہے کہ پاکستان کا وَفد جو افغانستان آیا تھا، اُس کے بعد ٹی ٹی پی کے لئے مسائل میں اضافہ ہوا ہے۔
ٹی ٹی پی کے نچلے درجے کے دہشتگردوں کے درمیان ٹی ٹی اے کی سینئر لیڈر شپ کے متعلق شکوک و شبہات مزید بڑھ گئے۔ یہ واقعات ٹی ٹی پی کے اندر بڑھتی ہوئی Intelligence ingressکا ایک واضح نشان ہے۔