آئی ایم ایف شرائط کے مطابق پٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی میں8 روپےاضافہ

Mar 02, 2023 | 15:07:PM
آئی ایم ایف شرائط کے مطابق پٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی میں8 روپےاضافہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) حکومت نے آئی ایم ایف IMF شرائط  کے مطابق پٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی میں 8 روپے فی لیٹر اضافے کا اعلان کر دیا ہے۔  

ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات پر لیوی 50 روپے فی لیٹر تک لے جانے کے امکانات ہیں۔ اسی سلسلے میں حکومت نے ابھی پٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی میں 8 روپے فی لیٹر تک اضافہ کر دیا ہے۔ 

مزید پڑھیں: غریب عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ، یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی 115 روپے مہنگا

وزارتِ خزانہ کے ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف شرائط کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا سارا فائدہ عوام کو منتقل نہیں کیا جا سکا،  پٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی بڑھا کر ایڈجسمنٹ کی گئی ہے۔ اس ایڈجسمنٹ کے تحت  ہائی اسپیڈ ڈیزل پر پٹرولیم لیوی  5 روپے اضافے کے بعد 45 روپےکر دی گئی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں کسی قسم کی کمی نہیں ہوئی  کیونکہ  اسے پٹرولیم لیوی سے ایڈجسٹ کر لیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں مٹی کے تیل پر پٹرولیم لیوی میں فی لیٹر 7 اعشاریہ 77 روپے اضافہ ہوا ہے۔ 

دوسری جانب لائٹ ڈیزل پر عائد لیوی میں 50 پیسے کا اضافہ کیا گیا جس کے بعد لائٹ ڈیزل پر عائد لیوی 27 اعشاریہ 87 روپے ہو چکی ہے۔