(ویب ڈیسک) سابق مس یونیورس اور نامور بھارتی اداکارہ سشمیتا سین کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد انجیو پلاسٹی کر دی گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکارہ نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بتایا کہ انہیں کچھ روز قبل دل میں تکلیف کے باعث ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ہارٹ اٹیک کی اطلاع ملی جس پر میری انجیو پلاسٹی کر دی گئی ہے اور سٹنٹ ڈال دیا گیا ہے ۔
بھارتی اداکارہ نے اپنے والد کیساتھ تصویر شیئر کی جس پر ان کا کہنا تھا کہ میرے والد نے مجھے نصیحت کی تھی کہ ’’اپنے دل کو پرسکون رکھیں اور خوش رہیں، جب کبھی بھی آپ کو اس کی ضرورت پرے گی تو یہ آپ کیساتھ کھڑ ا رہے گا۔
ششمیتا نے اپنے خیریتی پیغام میں مزید کہا کہ میرے ڈاکٹر نے مجھے بتایا کہ آپ کا دل بہت بڑا ہے، ساتھ ہی انہوں نےوقت پر مدد کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ایک اور پوسٹ میں ان سب کا دوبارہ شکریہ ادا کروں گی، یہ پوسٹ صرف اس لیے ہے کہ اپنے چاہنے والوں کو بتا سکوں کہ سب کچھ ٹھیک ہے اور میں زندگی گزارنے کے لیے تیار ہوں۔