(24 نیوز )سٹیٹ بینک آف پاکستان نےنئی مانیٹری پالیسی کے تحت شرح سود میں 3 فیصد اضافہ کر دیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سٹیٹ بینک نےنئی مانیٹری پالیسی کااعلان کردیا ہے ، جس کے تحت شرح سود17فیصد سے بڑھا کر 20 فیصدکر دی ہے ۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مہنگائی کی شرح میں توقع سے زائد اضافہ دیکھا جا رہا ہے، جنوری میں کمیٹی اجلاس میں مہنگائی کے خطرات سے آگاہ کیا تھا ،ان میں سے بیشتر خطرات حقیقت بن گئے ہیں ،
فروری کے اعدادوشمار میں جزوی طور پر ان کی عکاسی ہوتی ہے، کمیٹی توقع کرتی ہے چند ماہ میں ان تبدیلیوں کا اثر سامنے آئے گا۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ آئندہ چند ماہ میں مہنگائی مزید بڑھے گی ،اس کےبعدکمی آناشروع ہوگی،اس سال اوسط مہنگائی متوقع طور پر 27-29 فیصد کی حدود میں ہوگی ،نومبر 2022ء میں 21-23 فیصد کی پیش گوئی کی گئی تھی۔