بیوروکریسی کی جانب سے سست فیصلہ سازی بری گورننس کا باعث بنتا ہے, عارف علوی

Mar 02, 2023 | 17:47:PM

(24 نیوز )صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی زیرِ صدارت نیشنل سکول آف پبلک پالیسی کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منعقد ۔ 
 تٖفصیلات کے مطابق صدر مملکت  ڈاکٹر عارف علوی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خدمات کی بہتر فراہمی ، مقاصد کے حصول کیلئے بیورکریسی میں جلد فیصلہ سازی کی روح پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا ، بیوروکریسی کی جانب سے سست فیصلہ سازی بری گورننس کا باعث بنتا ہے ، ملکی ترقی سست ہوتی ہے ، صدر مملکت کا بہتر گورننس اور خدمات کی مؤثر فراہمی کیلئے سول سرونٹس کو جدید علم اور تکنیک کی فراہمی کی ضرورت پر زور دیا ۔ 
صدر مملکت کا بہتر فیصلہ سازی کیلئے معیاری عالمی تربیتی طریقہ کار اپنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا ، بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں نوجوان پروفیشنلز کو بطور انٹرنیز بھرتی کرنے کی  بھی منظوری دی گئی 

مزیدخبریں