لاہور قلندرز کی دلچسپ مقابلے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 17 رنز سے شکست
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز ) پاکستان سپر لیگ سیزن 8 میں لاہور قلندرز نے دوسری بار کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹڑز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور لاہو ر قلندرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ،میچ کے آغاز پر تو لگا کہ کوئٹہ پی ایس ایل 8 کے کم ترین سکور پر لاہور قلندرز کو قابو کر لے گی ، کیونکہ قلندرز کے 7 کھلاڑی صرف 50 رنز پر پویلین واپس جا چکے تھے ، لیکن سکندر رضا جس طرح سے گلیڈی ایٹرز کے تیز ترین باولنگ لائن کے سامنے ڈٹے رہے وہ لائق تحسین تھا۔
سکندر رضا33 گیندوں پر 71رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے ۔
لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 149 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں گلیڈی ایٹرز نے اچھا آغاز کیا لیکن قلندرز کی بولنگ لائن اپ کے سامنے گلیڈی ایٹرز کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی ، لاہو ر نے بہترین انداز میں کم بیک کرتے ہوئے گلیڈی ایٹرز کو 17 رنز سے شکست دے دی ۔
واضح رہے کہ دونوں ٹیمیں دوسری بار آمنے سامنے آئی ہیں ، اس سے قبل بھی لاہور قلندرز گلیڈی ایٹرز کو شکست سے دو چار کر چکا ہے