بلوچستان میں تیزہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی

Mar 02, 2023 | 19:11:PM

(24 نیوز)محکمہ موسمیات نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا ،خیبرپختونخوا کے بیشتر بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا ، کرم، وزیرستان ،دیر، سوات، کوہستان، مانسہرہ اورایبٹ آبادمیں ہلکی بارش کا امکان ہے ۔
رپورٹ کے مطابق پنجاب کے بیشتراضلاع میں موسم خشک رہے گاجبکہ مری، گلیات میں مطلع ابر آلود رہنے ہلکی بارش کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات کاکہناہے کہ بلوچستان کے بیشتر بالائی اضلاع میں مطلع ابرآلود رہے گا، کوئٹہ،ژوب ، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، ہرنائی ، زیارت ، چمن، میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے ،رپورٹ کے مطابق بارکھان، پنجگور، دالبندین اورنوکنڈی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں ایک ہی دن میں بڑا اضافہ ، خریدار پریشان
ادھر سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
آج رات ملک کے بیشترعلا قوں میں مطلع ابر آلود رہنے کی توقع ہے ، شمالی بلوچستان، خیبرپختونخوا ، گلگت بلتستان ، میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔
محکمہ موسمیات کاکہناہے کہ کشمیر،اسلام آباد اور بالائی وسطی پنجاب سمیت خطہ پوٹھو ہار میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ، پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے جبکہ بعض مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پیپلزپارٹی نے سندھ میں تحریک انصاف کی اہم وکٹیں گرادیں

مزیدخبریں