بلوچ کلچر ڈے ، امریکی قونصل جنرل بھی بلوچی ثقافت میں رنگ گئے

Mar 02, 2023 | 20:59:PM
بلوچ کلچر ڈے ، امریکی قونصل جنرل بھی بلوچی ثقافت میں رنگ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) آج ملک بھر میں بلوچ ثقافت ڈے   منایا جا رہا ہے ، امریکی اور جرمن قونصل جنرل کے تہہ نیتی پیغامات ۔ 

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں آج بلوچستان کی ثقافت کا دن منایا جا رہا ہے ، بلوچ کلچر ڈے کے حوالے سے امریکن قونصل جنرل نکول ٹیریو نے اپنے پیغام میں کہا کہ آج ہم بلوچ ثقافت کا دن منا رہے،امریکی قونصل جنرل ڈاکٹر روڈیگر لوٹز نے بلوچی لباس زیب تن کیا،  امریکی پرچم کےرنگوں سے مزین بلوچی پگ بھی پہنی، امریکی قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ ثقافتی تبادلہ امریکامیں زندگی کا ایک اہم حصہ ہے،  دنیا میں ثقافتی تبادلے اور مکالمے بین الاقوامی تعلقات کے لازمی اجزاء ہیں، وہ لوگوں کومثبت سرگرمیوں سے روشناس کراناچاہتے ہیں ۔
جرمن قونصل جنرل روڈیگر لوٹز نے بلوچی کپڑے زیب تن کیئے اور اپنے پیغام میں کہا کہ ثقافتی تبادلہ جرمنی میں زندگی کا اہم حصہ ہے لوگوں کو مثبت سرگرمیوں سے روشناس کرنا چاہتے ہیں ، سرپربلوچی دستار اوربلوچی لباس زیب تن کیئے آج بلوچ اپناثقافتی دن منارہے ہیں ۔ 

جعفرآبادمیں بھی بلوچ ثقافتی تقریب کاانعقادکیاگیاجس میں ضلع کے آفیسران سیاسی وسماجی رہنماوں اورشہریوں نے کیثرتعدادمیں شرکت کی تقریب کے میزبان صحافی مصری بگٹی نے آئے ہوئے مہمانوں کی دستاربندی کی بلوچ گلوکاروں نے اپنے فن کامظاہرہ کیااِس موقع پرخطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنرجعفرآبادنجیب اللہ ترین ایڈیشنل کمشنرعلی احمدہانبھی پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنمامیرحسن خان جمالی ودیگرنے کہاہے کہ بلوچ ثقافت امن محبت اوریکجہتی کاثبوت ہے کلچرمنانانوجوان نسل کے لیئے اپنا تحزیب تمدن اور روایات کواجاگرکرناہے کیونکہ بلوچستان میں رہنے والے تمام اقوام بلوچ ہیں اورہمارے رسم و رواج ایک دوسرے سے ملتے ہیں ثقافت منانا زندہ قوموں کی نشانی ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by 24NewsHD.Tv (@24newshd.urdu)


کوئٹہ سمیت بلوچستان کے دیگر شہروں میں بلوچ کلچر ڈے جوش وخروش سے منایا گیا نوجوانوں نے بلوچی دستار واسکٹ پہن کر بلوچی ثقافت کو اجاگر کیا
ہرنائی مستونگ خضدار تربت گوادر پنجگور خاران سمیت دیگر علاقوں میں بلوچ کلچر ڈے جوش وخروش سے منایا گیا بلوچی گانوں پر روایتی چاپ کیا گیا اس موقع پر شرکاء کا کہنا تھا کہ کلچر کسی بھی قوم کی شناخت کی علامت ہے اس دن کو منانے کا مقصد بلوچ کلچر کو روشناس کرانا اور انہیں امن و محبت کا پیغام دینا ہے انہوں نے کہا کہ ہزاروں سال پرانی بلوچ ثقافت آج بھی ہمارے دلوں میں زندہ ہے آج اپنی ثقافت کو مناکر اتحاد و اتفاق دوستی اور یکجہتی کا مظاہرہ کیا ہے.