اپرجنوبی وزیرستان، بجلی کی بندش الیکٹرانک مردم شماری کی راہ میں بڑی رکاوٹ بن گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)اپر جنوبی وزیرستان بجلی کی بندش کے باعث الیکٹرانک مردم شماری میں مشکلات کا سامنا ہے۔
ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ اپرجنوبی وزیرستان میں گذشتہ دو دنوں سے بجلی کا مکمل بریک ڈاؤن ہے، ڈپٹی کمشنر اپر جنوبی وزیرستان نے ٹیسکوحکام کو مراسلہ بھجوا دیا ،مراسلے میں کہاگیا ہے کہ مردم شماری کےلئے استعمال ہونے والے آلات کی بیٹریز کو چارج کرنے کا نظام ہی نہیں ،برائے مہربانی بجلی کو دن میں دو بار چار گھنٹے کےلئے چھوڑیں تاکہ عملہ اپنی ذمہ داریاں اچھے طریقے سے نبھا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں تیزہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی