(24 نیوز )وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ حکومت نے اداروں اور ان کے سربراہ کے خلاف بھارتی ایجنڈہ چلانے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے ۔
تفصیلات کےمطابق پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنما رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر حکومت نے پی ٹی آئی کے حامی ان مجرم بھگوڑوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے جو اندرون و بیرون ملک بیٹھ کر قومی اداروں اور ان کے سربراہ کے خلاف مذموم بھارتی ایجنڈا چلا رہے ہیں۔
رانا ثنا اللہ نے مزید لکھا کہ پاکستان دشمن مہم کی مذمت کرتے ہیں، ان زبانوں کو لگام ڈالیں گے۔