ایف آئی اے NCB انٹرپول کی کارروائی،پولیس کو مطلوب ملزم یو اے ای سے گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)ایف آئی اے NCB انٹرپول پاکستان کی کارروائی،سیالکوٹ پولیس کو مطلوب ملزم یو اے ای سے گرفتار کر لیا ۔
ملزم عمر شہزاد سیالکوٹ پولیس کو مطلوب تھا،ملزم کے خلاف اقدام قتل کے تحت مقدمہ درج تھا،متعلقہ پولیس کی درخواست پر ایف آئی اے NCB انٹرپول پاکستان نے ملزم کی گرفتاری کیلئے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا۔
ملزم کو یواے ای سے گرفتار کر کے سیالکوٹ ائیرپورٹ منتقل کر دیا گیا، بعدازاں ایف آئی اے امیگریشن نے ملزم کو سیالکوٹ پولیس کے حوالے کر دیا گیا،ملزم کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی انٹرپول یو اے ای کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: پیپلزپارٹی نے سندھ میں تحریک انصاف کی اہم وکٹیں گرادیں