فیفا ورلڈ کپ جیتنے کی خوشی، میسی کا ساتھی کھلاڑیوں کیلئے منفرد تحفہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )ارجنٹینا کے سٹار فٹبالر لیونل میسی فیفا ورلڈ کپ جیتنے اور فیفا پلیئر آف دی ایئر 2022 کا ایوارڈ جیتنے کی خوشی میں فیفا ورلڈ کپ کی پوری ٹیم اور سٹاف ممبران کو 35 سونے کے آئی فون تحفے میں دے دئیے۔
تفصیلات کے مطابق فٹ بال سٹار لیونل میسی نے ساتھی کھلاڑیوں اور سٹاف عملے کے ہر رکن کو 24 کیرٹ سونے کے بنے فون تحفے میں دئیے ہیں، جن پر تمام کھلاڑیوں کی جرسی نمبر اور ارجنٹینا کا لوگو بھی بنا ہوا ہے ۔
رپورٹ کے مطابق لیونل میسی نے اپنی کامیابی کا جشن منانے کیلئے کچھ منفرد اور خاص کرنا چاہتے تھے جس کیلئے وہ کاروباری شخص بین لیونس کے ساتھ رابطے میں تھے اور میسی نے ان سے ملاقات کی اور دونوں نے مشاورت کے بعد آئی فون ڈیزائن کیا۔سونے کے آئی فون ڈیزائن کرنے والے کاروباری شخص اور آڈیزائن گولڈ کے سی ای او بین لیونس کے مطابق فیفا ورلڈ کپ فائنل کے چند ماہ بعد میسی نے ان سے رابطہ کیا تھا۔
بین کا کہنا تھا کہ میسی نے مجھ سے کہا کہ وہ ورلڈ کپ کا جشن منانے کے لیے تمام کھلاڑیوں اور عملے کےلئے گھڑی جیسا معمولی تحفے کے بجائے خاص تحفہ دینا چاہتے ہیں، تو میں نے آئی فون پر تمام کھلاڑیوں کے نام اور ٹی شرٹ نمبر کندہ کرنے کی تجویز دی اور میسی کو میرا مشورہ بہت پسند آیا۔
یاد رہے کہ دسمبر 2022 میں قطر میں ہونے والے فٹ بال ورلڈ کپ کے فائنل میں ارجنٹینا نے فرانس کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ پر شکست دے کر تیسری بار عالمی چیمپئن بن گیا تھا۔فٹ بال کے عظیم ترین کھلاڑیوں میں سے ایک لیونل میسی ارجنٹائن کے لیے عالمی کپ اٹھانے کے اپنے دیرینہ خواب کو پورا کرنے کی سر توڑ کوششیں کی تھی۔
دوسری جانب 28 فروری کو فرانس کے دارالحکومت پیرس میں فیفا ایوارڈ کی تقریب منعقد ہوئی جس میں سال 2022کے بہترین کھلاڑیوں کو ایوارڈز دئیے گئے، ارجنٹینا کے سٹار فٹبالر لیونل میسی نے فرانسیسی فٹبالرز کریم بینزیما اور امباپے کو پیچھے چھوڑتے ہوئے فیفا پلیئر ا?ف دی ایئر 2022ءکا ایوارڈ اپنے نام کیا تھا۔