سام سنگ کے بعد ٹیکنو الیکٹرانکس نے پاکستان میں آپریشن بند کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان کی موبائل انڈسٹری کو بڑا دھچکا لگ گیا،موبائل فون کمپنیوں نے پاکستان میں آپریشن بند کردیئے۔
تفصیلات کے مطابق چینی کمپنی ٹرانسیشن ٹیکنو الیکٹرانکس نے پاکستان میں پیداوار روک دی ،چینی کمپنی نے سی پیک کے تحت پاکستان میں موبائل مینوفیکچرنگ شروع کی تھی ،چینی کمپنی نے پاکستان کی کمپنی کے ساتھ جوائنٹ وینچر شروع کیا تھا ،کمپنی ماہانہ 3 لاکھ موبائل فون تیار کر رہی تھی ،ایل سیز نہ کھلنے کی وجہ سے خام مال دستیاب نہیں ہے ،خام مال کی عدم دستیابی کے باعث موبائل مینوفیکچرنگ مشکل ہے ۔
سابق چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ اظفر احسن نے وزیر اعظم کو خط لکھ دیا ، خط میں کہاگیاہے کہ وزیر اعظم ، وزیر خزانہ فوری طور نوٹس لیں ،چینی موبائل مینوفیکچرنگ کمپنی نے پاکستان میں پیداوار بند کردی،بندش کی وجہ ایل سیز نہ کھلنے کے سبب خام مال کی عدم دستیابی ہے۔
یاد رہے کہ اس سے پہلے سام سنگ کمپنی موبائل فونز کی پیداوار بند کرچکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پیپلزپارٹی نے سندھ میں تحریک انصاف کی اہم وکٹیں گرادیں