ّ(24 نیوز)سپریم کورٹ میں پنجاب کے لا افسران کو عہدوں سے ہٹانے کیخلاف کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا گیا۔
جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 6 مارچ کو سماعت کرے گا ،جسٹس منیب اختر اور جسٹس شاہد وحید بنچ کا حصہ ہونگے ،عدالت نے مقدمے کے فریقین کو نوٹس جاری کر دیا ۔
نگران حکومت کی جانب سے ہٹائے جانے کیخلاف ایڈیشنل اور اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرلز نے سپریم کورٹ میں سے رجوع کر رکھا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں ایک ہی دن میں بڑا اضافہ ، خریدار پریشان