پی ٹی اے اور نادرا کے درمیان تعاون کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے )اور نادرا کے مابین باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہو گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق نادرا اور پی ٹی اے کے درمیان مختلف شعبوں میں ای گورننس سے متعلقہ اقدامات کے ضمن میں نئی آئی سی ٹی ٹیکنالوجیز کو اپنانے کے لیے تعاون بڑھایا جائے گا ، اعلامیے کے مطابق بائیو میٹرک ویری فکیشن اور ڈیجیٹل شناخت کے شعبوں میں تعاون بڑھایا جائے گا ۔
دونوں محکموں میں ملٹی فنگر بائیو میٹرک تصدیقی نظام میں اور دھوکہ دہی کا سراغ لگانے میں بھی تعاون بڑھایا جائے گا، ایم او یو پر ڈی جی (اسٹریٹیجی اینڈ ڈویلپمنٹ) پی ٹی اے چوہدری مدثر نوید اور چیف پراجیکٹ آفیسر نادرا محمد گوہر احمد خان نے دستخط کیے، تقریب میں چیئرمین نادرا طارق ملک، ممبر پی ٹی اے محمد نوید نے بھی شرکت کی ۔