گوجرانوالہ؛ ڈکیتی اور زیادتی کا مقدمہ درج کروانے پر ڈاکوﺅں کی باپ کے سامنے بیٹی سے دوبارہ زیادتی, وزیراعلیٰ کا نوٹس
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)گوجرانوالہ میں ظلم کی انتہا،ڈکیتی اور ماں بیٹی کے ساتھ زیادتی کا مقدمہ درج کروانا محنت کش کا جرم بن گیا ،مسلح ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے بعد باپ کے سامنے بیٹی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کر ڈالی،نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے گوجرانوالہ میں ڈکیتی کے دوران خواتین سے زیادتی کے واقعات کا نوٹس لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق محنت کش پیر بخش کے گھر چار روز قبل ڈکیتی کی واردات کے دوران ڈاکوؤں نے اسکی بیوی اور بیٹی کے ساتھ زیادتی بھی کی تھی،محنت کش پیر بخش نے ڈکیتی،بیوی اور بیٹی کے ساتھ زیادتی کا مقدمہ تھانہ اروپ میں درج کروایا ،ڈکیتی کی واردات سے خوفزدہ محنت کش پیر بخش فیملی کے ہمراہ ہمسائے کے گھر سویا ہوا تھا ،ڈاکو پھر عبدالرشید کے گھر داخل ہوئے اور دوبارہ واردات کی ۔
ڈاکوؤں نے پہلی واردات کا مقدمہ درج کروانے پر دوبارہ محنت کش کے سامنے اسکی بیٹی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بھی بنایا ، واقعہ تھانہ اروپ کے علاقہ ڈیرہ بھنڈراں میں پیش آیا،پولیس نے ہمسائے کی مدعیت میں مقدمہ درج کردیا۔ایف آئی آر کے متن میں کہاگیا ہے کہ ڈاکوؤں نے کہا تمہارے سامنے سب ہوگا تم نے منع کرنے کے باوجود پولیس کو شکایت کی،دو بار ماں بیٹیوں سے زیادتی پر اہل علاقہ پریشان خوف و ہراس پھیل گیا۔
دوسری جانب نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے گوجرانوالہ میں ڈکیتی کے دوران خواتین سے زیادتی کے واقعات کا نوٹس لے لیا اور ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دیدیا، وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر سخت قانونی کارروائی کی جائے،واقعات میں ملوث ملزمان کو قرار واقعی سزا دلائی جائے۔
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہاکہ متاثرہ خواتین کو انصاف کی فراہمی میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے،وزیر اعلیٰ نے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ، محسن نقوی نے کہاکہ متاثرہ خواتین کو انصاف فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک میں غیر یقینی کی صورتحال برقرار رہی تو پٹرول مزید مہنگا ہوسکتا ہے، مصدق ملک