آئرلینڈ نے افغانستان کو ہرا کر ٹیسٹ کرکٹ کی پہلی فتح اپنے نام کرلی

Mar 02, 2024 | 01:33:AM

(ویب ڈیسک) ابوظبی ٹیسٹ میں آئرلینڈ کرکٹ ٹیم نے افغانستان کو 6 وکٹوں سے ہرا کر ٹیسٹ کرکٹ میں اولین فتح اپنے نام کر لی۔

افغان ٹیم دوسری اننگز میں 218 رنز بناکر آوٹ ہوگئی تھی، آئرش ٹیم نے 111 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، کپتان بال برائن نے میچ وننگ ففٹی سکور کی، ابوظہبی میں کھیلے گئے ٹیسٹ کے تیسرے دن افغانستان نے دوسری نامکمل اننگز 134رنز تین کھلاڑی آؤٹ سے آگے بڑھائی، کپتان حشمت اللہ 2 رنز کے اضافے سے 55 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جبکہ رحمان اللہ گرباز 46 رنز بنا کر لوٹ گئے، پھر ایک ایک کر کے وکٹیں گرتی گئیں اور پوری ٹیم 218 رنز بناکر آوٹ ہوگئی، نوید زدران 25 رنز بناسکے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی کنگز کے کیرون پولارڈ بھارت چلے گئے

مارک ایڈئیر نے دوسری اننگز میں 3 اور میچ میں مجموعی طور پر 8 وکٹیں حاصل کیں، آئرلینڈ کو تاریخی کامیابی کےلئے 111 رنز کا ہدف ملا لیکن 8 رنز پر 2 وکٹیں گر گئیں، سکور 13 ہوا تو تیسرا کھلاڑی بھی پویلین پہنچ گیا، اس مشکل صورتحال میں کپتان اینڈی بال برائن ڈٹ گئے، پہلے پال سٹرلنگ نے 14 رنز بنا کر ان کا ساتھ دیا پھر لورکن ٹکر نے کپتان کے ساتھ ٹیم کو ٹیسٹ میں اولین فتح دلوا دی، بالبرائن 58 اور ٹکر 27 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔

واضح رہے کہ آئرلینڈ کے لیے تاریخی ٹیسٹ میچ کے پلیئر آف دی میچ مارک ایڈئیر قرار پائے۔

مزیدخبریں