پی ٹی آئی کا مقصد پاکستان کا ڈیفالٹ ؟ وکیل نعیم حیدرپنجوتہ نے بڑا انکشاف کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
ایک جانب ریاست سانحہ نو مئی کے قرب میں مبتلا ہے تو دوسری طرف وہ جماعت جس نے ملکی سلامتی کو داو کو پر لگایا وہ اس سانحہ میں ملوث ملزمان کو اعزازت سے نواز رہی ہے۔عدالتیں انہیں ملزمان کے حق میں اور ریاست کا دفاع کرنے والوں کیخلاف فیصلہ دے رہی ہے۔آج اسلام آباد ہائی کورٹ نے سانحہ نو مئی کے بعد بار بار ایم پی او آرڈر جاری کرنے اور عدالتی احکامات کی خلاف ورزی پر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز کو 6 ماہ، ایس ایس پی آپریشنز کو 4 ماہ اور ایس ایچ او کو 2 ماہ قید کی سزا سنادی۔ سابق وفاقی وزیر شہریار آفریدی اور شاندانہ گلزار کی غیر قانونی گرفتاریوں کے کیس میں عدالتی حکم عدولی پر جسٹس بابر ستار نے کل فیصلہ محفوظ کیا تھا جو ااج سنایا گیا اور اس فیصلے کے تحت ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن، ایس ایس پی آپریشنز ملک جمیل ظفر کو توہین عدالت کا مرتکب قرار دیا ۔فیصلے مطابق ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو 6 ماہ قید کی سزا اور جرمانہ کیا گیا ہے، جبکہ ایس ایس پی آپریشنز کو 4 ماہ جیل اور ایک لاکھ جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے، پروگرام’10تک‘کے میزبان ریحان طارق نے کہا ہے کہ ایس ایچ او کو بھی دو ماہ جیل اور ایک لاکھ جرمانے کی سزا دی گئی ہے جبکہ ایس پی صدر کو توہین عدالت کیس میں بری کر دیا گیا ہے۔ مختصر سزا ہونے کی وجہ سے عدالت نے ایک ماہ کے لیے سزائیں معطل کر دیں۔ عدالت کا کہنا تھا کہ 30 روز میں اپیل کا وقت ہے، اپیل خارج ہوئی تو افسران جیل جائیں گے۔ جس کے بعد آج ہی عرفان نواز میمن نے توہین عدالت کیس کا فیصلہ چیلنج کیا، ڈی سی کی جانب سے سنگل بینچ فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں انٹرا کورٹ اپیل دائر کی گئی۔ جس میں کہا گیا کہ راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے نظر بندی کے متعدد احکامات جاری ہوئے جس سے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کوئی تعلق نہ تھا عدالت نے تمام بیانات اور ریکارڈ کو نظر انداز کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو توہین عدالت کا مرتکب قرار دے دیا۔ اپیل میں سوالات اٹھائے گئے کہ کیا سنگل بینچ کا فیصلہ نظر بندی کے قانون سے مطابقت رکھتا ہے؟ کیا ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے رویے اور برتاؤ سے توہین عدالت کا تاثر سامنے آیا؟ کیا یہ پورا مقدمہ توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے؟ اپیل میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت سنگل رکنی بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دے اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو بری کرے۔آج ڈپٹی کمشنر نے فیصلہ آنے کے فوری بعد ہی اس پر خدشات کا اظہار کرتے ہوئے اس کو چیلنج کرنے کا اعلان کیا تھا۔پی ٹی آئی کا مقصد پاکستان کا ڈیفالٹ ہے؟آئی ایم ایف کو خط ،کیا پاکستان کو قرضہ ملے گا؟وکیل نعیم حیدرپنجوتہ نے بڑا انکشاف کردیا ۔