عالمی بینک نے کاسا منصوبے پرکام دوبارہ شروع کرنےکا اعلان کردیا

Mar 02, 2024 | 10:01:AM
عالمی بینک نے کاسا منصوبے پرکام دوبارہ شروع کرنےکا اعلان کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان کا توانائی بحران ختم ہونے کے قریب ،عالمی بینک نے کاسا 1000 منصوبے پرکام دوبارہ شروع کرنےکا اعلان کردیا۔ 

پاور ڈویژن نے اپنے اعلامیے میں کاسا 1000منصوبے پر پیشرفت کے حوالے سے بتایا کہ حکومت کاسا منصوبے کی سرگرمیاں دوبارہ بحال کرنے کے اعلان کا خیر مقدم کرتی ہے۔

اعلامیے کے مطابق حکومت نے عالمی بینک کا شکریہ ادا کرنے کے لیے مشترکہ ڈکلیریشن پر دستخط کرنے کا اعلان کیا ہے، پاکستان مشترکہ ڈکلیریشن پر دستخط کے لیے کرغزستان اور تاجکستان کے ساتھ شامل ہوگیاہے۔ عالمی بینک نے افغانستان میں تعمیراتی کام شروع کرنے کے لیے درخواست کا بروقت جواب دیا، منصوبےمیں شامل تمام 3 پڑوسی ممالک نے منصوبے کی بحالی کے لیے درخواست کی تھی۔

ضرورپڑھیں: تحریک انصاف کی رہنما عالیہ شہزاد لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار 

اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ منصوبے کے تحت افغانستان کے راستے پاکستان کو کلین انرجی دستیاب ہو سکےگی۔