سابق بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر کا سیاست چھوڑنے کا اعلان

Mar 02, 2024 | 13:05:PM
سابق بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر کا سیاست چھوڑنے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سابق بھارتی کرکٹر اور حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رکن اسمبلی گوتم گمبھیر نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گوتم گمبھیر نے اپنے فیصلے سے متعلق سوشل میڈیا پر اعلان کیا,سابق کرکٹر نے سیاست میں آنے سے پہلے کے اپنےپیشے اور شوق یعنی کرکٹ پر توجہ دینے کی خواہش کا اظہار کیا ہے,انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ پارٹی صدر مجھے میری ذمہ داریوں سے فارغ کریں تاکہ میں اپنے کرکٹ کے حوالے سے کیے گئے وعدوں پر توجہ مرکوز کرسکوں۔

سابق کرکٹر نے اپنے پیغام میں بھارتی وزیراعظم کا شکریہ بھی ادا کیا,اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ گوتم گمبھیر کو رواں سال ہونے والے الیکشن کے لیے ٹکٹ نہیں ملے گا اور اب اسی دوران ان کا سیاست چھوڑنے کا اعلان سامنے آیا ہے,گوتم گمبھیر نے مارچ 2019ء میں بی جے پی میں شمولیت اختیار کی تھی اور اسی سال انہوں نے لوک سبھا کے لیے الیکشن کے لیے دہلی سے نشست پر کامیابی حاصل کی تھی۔