(24 نیوز )وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صدارتی انتخاب کیلئے سابق صدر آصف علی زرداری کے نامزدگی پیپرز جمع کرا دیئے۔
صدارتی انتخاب کیلئے پارٹی سربراہ کے کاغات جمع کرانے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے ساتھ ماضی میں اچھے تعلقات رہے، ان کے پاس بھی ووٹ کیلئے جائیں گے،وزیراعلیٰ سندھ کاغذات نامزدگی جمع کرانے کیلئے پارٹی ایم پی ایز کے ساتھ ہائیکورٹ پہنچے اور صدارتی انتخاب کیلئے آصف زرداری کے نامزدگی پیپرز جمع کرائے،وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ دھاندلی کے حوالے سے بلاول بھٹو زرداری بیان دے چکے ہیں، ہمیں سندھ سمیت ہر جگہ پر تحفظات ہیں،کہ ہماری لوکل گورنمنٹ بااختیار ہےجبکہ ایم کیو ایم کی ڈیمانڈ پنجاب کیلئے بلدیات کے حوالے سے ہوسکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں ؛نامور شاعر ناصر کاظمی کو بچھڑے52برس بیت گئے