( 24 نیوز ) متحدہ عرب امارات میں ہندو مذہب سے تعلق رکھنے والوں کیلئے بنائے جانے والے مندر کو کھول دیا گیا ،مندرمیں داخل ہونے کیلئے مخصوص لباس ،وقت اور دنوں کے بارے میں مندر کی ویب سائٹ نے زائرین اور ہندو رہنماﺅں کیلئے خط جاری کیا۔
تفصیلات کے مطابق مندر کی ویب سائٹ نے زائرین اور ہندو رہنماﺅں کیلئے جاری کردہ خط میں بتایا کہ مندر آنے والے افراد گردن، کہنی اور ٹخنوں کے درمیان جسم کے حصے کو ڈھانپیں گے، مندر میں ، ٹوپیاں، ٹی شرٹس اور جارحانہ ڈیزائن والے چست لباس کی اجازت نہیں ہوگی،خط میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ مندر کے اندر پالتو جانوروں کو لانے کی اجازت نہیں ہوگی،مندر کے احاطے میں باہر کے کھانے اورمشروبات بھی ممنوع ہیں، نیزمندر کے احاطے میں ڈرون کی سختی سے ممانعت ہے،مندر پیرکو بند جبکہ منگل سے اتوار کو صبح نو بجے سے رات 8 بجے تک کھلا رہے گا۔
یاد رہے کہ ابوظہبی میں بنائے گئے پہلے مندر بوچاسنواسی شری اکشر پورشوتم سوامی نارائن سنستھا کو شیخ زید ہائی وے کے قریب تعمیر گیا گیا ہے جس کا افتتاح 14 فروری کو بھارتی وزیر اعظم نرندر مودی نے کیا تھاجس کے تقریب میں 5 ہزار افراد نے شرکت کی تھی مندر کو ناگارا طرز تعمیر میں بنایا گیا ہے جس میں ریت کے پتھر اورسنگ مرمرکا استعمال بھی کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں ؛ عثمانیہ یونیورسٹی کا چوکیدار ہائی سکول ٹیچر بن گیا ،2لاکھ 68 ہزار روپے تنخواہ مقرر