نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے وزیراعظم ہاؤس خالی کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی) نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے وزیراعظم ہاؤس خالی کر کے منسٹر انکلیو منتقل ہو گئے۔
نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے وزیراعظم ہاؤس خالی کردیا، وہ وزیراعظم ہاؤس سے منسٹر انکلیو منتقل ہوگئے ہیں، ان کو منسٹر انکلیو میں بنگلہ نمبر 15الاٹ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شہبازشریف کو وزیراعظم کی پروٹوکول ٹیم مل گئی، حلف برداری میں کون کون شرکت کریگا؟نام سامنے آ گئے
ذہن نشین رہے کہ کل (بروز اتوار) ہونے والے وزارتِ عظمیٰ کے انتخابات کے نتیجے میں بننے والے ملک کے وزیراعظم پرائم منسٹر ہاؤس میں رہائش پذیر ہوں گے۔