کراچی میں سردی کا مارچ، 45 سالہ ریکارڈ ٹوٹنے کے قریب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(فہیم صدیقی)شہرِ قائد میں مارچ میں سردی کی ڈھیرے، مارچ میں سردی کا 45 سالہ ریکارڈ ٹوٹنے کے قریب ہے۔
روشنیوں کے شہر کراچی میں آج کی دوپہر رواں موسم سرما کی سرد ترین دوپہر ٹہری، آج دن میں درجہ حرارت 18 سے 20 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوا، رواں موسم سرما میں بعض دنوں کا درجہ حرارت یہی رہا، سائبرین ہواؤں نے آج کی دوپہر کو سرد ترین بنا دیا۔
یہ بھی پڑھیں: بارش اور برفباری کے طویل سلسلے کی پیشگوئی ، محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کر دیا
محکمہ موسمیات کے مطابق مارچ میں سردی کی شدت بڑھنا غیر معمولی ہے، مارچ میں ایسی سردی نہیں آتی نہ ہی اتنی بارشیں ہوتی ہیں، شہر میں یخ بستہ ہواوں نے ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں، حالیہ بارش کے بعد شہر میں سردی کی شدت بڑھ گئی، آج رات کے اوقات میں سردی مزید بڑھنے کا امکان ہے، آج رات درجہ حرارت 09 سے 10 ڈگری تک گر سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ اس سے قبل مارچ 1979ء میں کراچی کا درجہ حرارت 7 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاچکا ہے، حالیہ سردی کی لہر کا دورانیہ 2 دن ہے، 5 مارچ سے درجہ حرارت بڑھنا شروع ہوجائے گا۔