ڈیرہ بگٹی: قبائلی رہنماپر بم حملہ، 2 فراد زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) ڈیرہ بگٹی میں قبائلی رہنماکے گاڑیوں کے قافلے پر ریموٹ کنٹرول بم حملہ ہوا جس کے نتیجہ میں 2 افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق ڈیرہ بگٹی میں وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی کے قریبی ساتھی چیف وڈیرہ بہار خان بگٹی کے گاڑیوں کو نامعلوم افراد نے نشنانہ بنایا، چیف آف نوتھا وڈیرہ بہار خان بگٹی کا قافلہ ڈیرہ بگٹی سے پیرکوہ جارہا تھا کہ درمیان میں ان کے گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: افسوسناک خبر؛ سابق کھلاڑی ٹریفک حادثے میں جاں بحق
پولیس کا مزید کہنا ہے کہ پولیس اور سیکیورٹی فورسسز نے علاقے کے گھیرے میں لے رکھا ہے اور حملہ آوروں کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن جاری ہے۔