شکارپور ، تحصیل خانپور سے مبینہ طور پر اغوا ہونے والے باپ بیٹا بازیاب

Stay tuned with 24 News HD Android App

(عبدالجبار ابڑو)شکارپور کی تحصیل خانپور سے مبینہ طور پر اغوا ہونے والے باپ بیٹا بازیاب، پولیس نےدوران آپریشن 2 مغویوں کو بازیاب کرا لیا۔
ایس ایس پی شکارپور شاہزیب چاچڑ کے مطابق پولیس کا کچے کے علاقے میں آپریشن جاری ہے،دوران آپریشن 2 مغویوں کامورو اوڈ اور اس کا بیٹا بازیاب کرا لیا ہے، فیضو تھانہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کی اور دونوں کو بازیاب کرا لیا، مغویوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ سے منتقل کیا جارہا تھا۔
واضح رہے کہ شکارپور تھانہ کوٹ شاہو سے ایک ماہ قبل اغوا کئے گئے باپ بیٹے کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی، وڈیو میں مغویوں کو شدید تشدد کا نشانہ بناتے دیکھا گیا۔ وڈیو میں بے بس باپ بیٹا مدد کی اپیل کر رہےتھے۔ ڈاکوؤں کی جانب سے مغویوں پر وحشیانہ تشدد کے مناظر نے شہریوں میں غم و غصہ پھیلا دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:روسی شکاری نے رواں سال کے سب سے بڑے مار خور کا شکار کرلیا