چیمپئںز ٹرافی:بھارت نے نیوزی لینڈ کو 44 رنز سے شکست دیدی

Stay tuned with 24 News HD Android App

(24 نیوز)چیمپئنز ٹرافی کے اہم میچ میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو 44 رنز سے شکست دیدی، نیوزی لینڈ کی جانب سے کین ولیمسن نے 120 گیندوں پر 81 رنز بنا کر نمایاں رہے، ول ینگ نے 22 سکور کیے۔
بھارت کی ورن چکروتی نے 5 بیٹرز کو پویلین کی راہ دکھائی، کلدیپ یادیو نے 2 اور ریوندرا جدیجہ نے 1 وکٹ حاصل کی۔
بھارت نے کیویز کو فتح کے لیے 250 رنز کا ہدف دیا تھا، شریاس 98 گیندوں پر 79 رنز بنا کر نمایاں رہے، جس میں 2 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے۔
اوپننگ بلے باز روہت شرما نے 15 رنز بنائے، ویرات کوہلی 11 سکور بنا سکے، اکشر پٹیل نے 61 گیندوں پر 42 رنز کی اننگز کھیلی، کے ایل راہول نے 23 جبکہ ہاردک پانڈیا نے 45 گیندوں پر 45 رنز بنائے۔رویندرا جدیجہ نے 16 سکور کیے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہنری نے 42 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، جیمیسن ، روکی اور سٹانر نے 1-1 کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔
واضح رہے کہ انڈیا اور آسٹریلیا کا سیمی فائنل دبئی میں کھیلا جائے گا جبکہ نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں دوسرے سیمی فائنل میں لاہور میں مدمقابل ہوں گی۔
بھارت نے نیوزی لینڈ کو فتح کے لیے 250 رنز کا ہدف دیا تھا، شریاس 98 گیندوں پر 79 رنز بنا کر نمایاں رہے، جس میں 2 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے۔
اوپننگ بلے باز روہت شرما نے 15 رنز بنائے، ویرات کوہلی 11 سکور بنا سکے، اکشر پٹیل نے 61 گیندوں پر 42 رنز کی اننگز کھیلی، کے ایل راہول نے 23 جبکہ ہاردک پانڈیا نے 45 گیندوں پر 45 رنز بنائے۔رویندرا جدیجہ نے 16 سکور کیے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہنری نے 42 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، جیمیسن ، روکی اور سٹانر نے 1-1 کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔
دبئی میں کھیلے جانے والے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نےٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا ، بھارت کو ابتدائی جھٹکا 15 رنز کے مجموعی سکور پر لگا ، شبھمن گل 2 رنز بنا کر میٹ ہینری کا شکار بنے، روہت شرما 15 رنز بنا کر کائل جیمیسن کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے، گلین فلپس نے ناقابل یقین کیچ پکڑ کر ویرات کوہلی کو 11 رنز پر چلتا کیا ۔ اکشر پٹیل 42 رنز بنا آؤٹ ہوئے۔
آج کی فاتح ٹیم گروپ بی میں دوسرے نمبر پر آنے والی ٹیم سے سیمی فائنل میں مقابلہ کرے گی،بھارتی ٹیم اگر نیوزی لینڈ کو شکست دینے میں کامیابی ہو تی ہے تو اس کا مقابلہ سیمی فائنل میں آسٹریلیا کی ٹیم کے ساتھ ہو گا جبکہ شکست کی صورت میں وہ جنوبی افریقہ سے مقابلہ کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں:نئے کپتان کے انتخاب پر جلد غور کرینگے:انگلینڈ کوچ
دبئی میں کھیلے جارہے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انکا کہنا تھا کہ میچ میں فتح حاصل کرکے سیمی فائنل کھیلنا پہلا ہدف ہے۔
اس موقع پر بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا کہ گروپ اے سر فہرست رہنا چاہتے ہیں کوشش ہوگی میچ میں کامیابی سمیٹیں۔
بھارت کا سکواڈ:
کپتان روہت شرما، شبمن گل، ویرات کوہلی، شریاس آئیر، اکسر پٹیل، کے ایل راہول، ہاردک پانڈیا، رویندرا جدیجا، محمد شامی، کلدیپ یادیو اور ورون چکرورتی
نیوزی لینڈ کا سکواڈ:
کپتان مچل سینٹنر، راچن رویندرا، ول ینگ، کین ولیمسن، ڈیرل مچل، ٹام لیتھم، گلین فلپس، مائیکل بریسویل، میٹ ہنری، کائل جیمیسن اور ول اوورکے