گووندا سے طلاق: سنیتاآہوجانے بالآخر خاموشی توڑ دی

Mar 02, 2025 | 10:51:AM
گووندا سے طلاق: سنیتاآہوجانے بالآخر خاموشی توڑ دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے ورسٹائل اداکار گووندا اوران کی اہلیہ سنیتا آہوجا کے درمیان علیحدگی اور طلاق سے متعلق افواہیں زیرِ گردش ہیں جس پر گونداکے بعد اب سنیتاآہوجانے بھی خاموشی توڑدی ہے۔

سنیتا آہوجا کے مینجر کے بعد اب گووندا کی اہلیہ  نے خود ایک ویڈیو بیان جاری کیا ہے جو سوشل میڈیا پروائرل ہوگیاہے۔

سنیتا آہوجا نے اپنے اس ویڈیو بیان میں گونداسے علیحدگی اورطلاق کی افواہیں پھیلانے والوں کو واضح پیغام دے کر ان کا منہ بند کروا دیا ۔

سنیتا آہوجا کا کہنا ہے کہ ہم اس لیے الگ رہتے ہیں کہ جب گووندا نے سیاست میں شمولیت اختیار کی تو اس وقت میری بیٹی جوان ہو رہی تھی،اس دوران گھر میں مختلف سیاسی شخصیات کا آنا جانا شروع ہو گیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم گھر میں آرام دہ لباس پہنتے ہیں تو مہمانوں کے سامنے اس طرح سے گھومنا اچھا نہیں لگتا تھا،اس لیے ہم نے گھر کے سامنے ہی آفس لے لیا۔

یہ بھی پڑھیں:میں اڑاتی زیادہ ہوں کماتی کم ہوں:اداکارہ یشما گل

سنیتا آہوجا نے کہا کہ مجھے اور گووندا کو اس دنیا میں کوئی الگ نہیں کر سکتا، اگر کوئی مائی کا لعل ہے تو اسے سامنے آنا چاہیے۔