دبئی :تعلیم کے شعبے میں 16 ہزار سے زائد افراد کو گولڈن ویزے جاری

Mar 02, 2025 | 11:50:AM

(24 نیوز)متحدہ عرب امارات کی جانب سے تعلیم کے شعبے میں 16 ہزار 456 افراد کو گولڈن ویزا جاری کردیئے گئے۔

رپورٹ کے مطابق امارات حکومت کی جانب سے تعلیم کے شعبے میں نمایاں کارکردگی دکھانے والوں کو گولڈن ویزا کی بڑی سہولت فراہم کردی گئی ہے ،گولڈن ویزا 10 سال کا رہائشی پرمٹ ہے جو نمایاں کارکردگی دکھانے والوں کو دیا جاتا ہے۔

اماراتی گولڈن ویزا حاصل کرنے والوں میں 10,710 ہائی سکول کے بہترین طلبہ بھی شامل ہیں جنہوں نے امتحانات میں 95 فیصد سے زائد نمبرز حاصل کیے جبکہ 5,246 نمایاں یونیورسٹی گریجویٹس کو گولڈن ویزے جاری کیے ہیں وہیں 337 تعلیمی ماہرین کو بھی گولڈن ویزا فراہم کیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:پہلے روزے کے سحر و افطار کے اوقات کار

 امارات حکام نے بتایا کہ عالمی سطح پر تسلیم شدہ یونیورسٹیوں کے 147 گریجویٹس اور 16 نمایاں سائنسدانوں کو بھی گولڈن ویزے دیے گئے ہیں۔

امارات طویل مدت تک سکونت اختیار کرنے کے خواہشمند افراد کے لیے گولڈن ویزا فراہم کرتا ہے، مختلف شعبوں کے ماہرین سمیت فن و ثقافت سے وابستہ شخصیات بھی اس سہولت کا فائدہ اٹھاسکتی ہیں۔

دبئی دنیا بھر سے زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی پسندیدہ منزل یو اے ای نمایاں شخصیات کو گولڈن ویزا کی سہولت فراہم کرتا ہے، جس کی بنیاد پر امارات میں 10 برس تک سکونت اختیار کی جاسکتی ہے۔

مزیدخبریں