چیمپئنزٹرافی، بھارت کی ضد نے آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کو مشکل میں ڈال دیا

Mar 02, 2025 | 11:53:AM
 چیمپئنزٹرافی، بھارت کی ضد نے آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کو مشکل میں ڈال دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24 نیوز )آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے اپنے تمام میچز غیرجانبدار مقام پر کھیلنے کی ہندوستان کی ضد نے گروپ بی کی سیمی فائنلسٹ آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ دونوں کو ایک مشکل صورتحال میں ڈال دیا ہے کیونکہ دونوں ٹیموں کو دبئی کا سفر کرنا پڑرہا ہے۔

آئی سی سی کے ترجمان نے بتایا ہے کہ یہ فیصلہ گروپ بی کی دو سیمی فائنلسٹ ٹیموں کو 4 مارچ کو شیڈول 2013 کے چیمپیئنز کے خلاف ممکنہ ناک آؤٹ میچ سے قبل حالات سے ہم آہنگ ہونے کے لیے کیا گیا ہے۔

چونکہ بھارت کے سیمی فائنل کے حریف کی ابھی تک تصدیق نہیں ہوئی، اس لیے گروپ بی کی دو سیمی فائنلسٹ ٹیموں میں سے ایک کو 5 مارچ کو نیوزی لینڈ کا مقابلہ کرنے کے لیے لاہور واپس آنا ہوگا۔

 یہ بھی پڑھیں: سابق بھارتی کپتان نامور انگلش  کمنٹیٹرز کو بھارت سے کمائی کا طعنہ دینے لگے 

یعنی ایک ٹیم کو ایسے مقام پر سفر اور پریکٹس کرنا ہوگی جہاں وہ اس وقت تک نہیں کھیلے گی جب تک کہ وہ بھارت کے ساتھ فائنل کے لیے کوالیفائی نہیں کر لیتی۔

واضح رہے کہ اتوار کو ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان گروپ مرحلے کے میچ کے بعد یہ واضح ہوجائےگا کہ سیمی فائنل میں کون سی ٹیم کس کے مدمقابل ہوگی۔

گروپ مرحلے کی تکمیل کے بعد گروپ اے کی ٹاپ سائیڈ دوسرے نمبر پر آنے والی گروپ بی ٹیم سے مقابلہ کرے گی، جبکہ گروپ بی کے ٹاپرز دوسرے نمبر پر آنے والی گروپ اے کی ٹیم سے ٹکرائیں گے۔