بلا تعطل گیس کی فراہمی کے دعوے، مختلف شہروں میں سحری میں گیس غائب

Mar 02, 2025 | 12:37:PM
بلا تعطل گیس کی فراہمی کے دعوے، مختلف شہروں میں سحری میں گیس غائب
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24 نیوز ) گیس کمپنیوں کے اعلانات کے باوجود مختلف شہروں میں رمضان المبارک کی پہلی سحری میں گیس غٓائب رہی لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

  گیس فراہمی کے اداروں نے ماہ رمضان المبارک میں سحر اور افطار کے اوقات میں گیس فراہمی کے اعلانات کیے تھے تاہم پہلی سحری پر کئی شہروں میں سحر کے وقت گیس غائب رہی اور لوگوں کو سحری کی تیاری میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

 یہ بھی پڑھیں:مریم نواز کا گراں فروشی کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم

کراچی اور راولپنڈی کے کئی علاقوں میں گیس نہ ہونے کے باعث خواتین کو گھروں میں سحری کی تیاری میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ہوٹلوں پر عوام کا رش لگ گیا۔

کراچی کے علاقوں رفاہ عام سوسائٹی ملیر، ناظم آباد، گلبہار اور رنچھوڑ لائن میں گیس غائب رہی۔ راولپنڈی کے علاقوں سکستھ روڈ، سیٹلائٹ ٹاون، راو ٔڈھوک کشمیریاں، ڈھوک پراچہ، سروس روڈ کےعلاقوں میں بھی سحری میں لوگ گیس کا انتظار کرتے رہے۔

اس کے علاوہ ڈھوک کالا خان، خرم کالونی، صادق آباد میں بھی چولہوں میں گیس نہ آئی۔ دیگر کئی علاقوں میں بھی گیس بندش کی اطلاعات ملی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:اسرائیل غزہ جنگ بندی توسیع کی امریکی تجویز پر رضامند

سحری کے اوقات میں گیس نہ ہونے کے باعث خواتین کو سحری کی تیاری میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ متاثرہ علاقوں میں ہوٹلوں پر سحری کے لیے تیار پراٹھے، انڈے اور چائے کی خریداری کے لیے لوگوں کا رش لگ گیا،کئی علاقوں میں سحری دستیاب نہ ہونے پر لوگوں نے بغیر سحری پہلا روزہ رکھا۔

سوئی سدرن نے بھی اعلان کیا تھا کہ رمضان المبارک میں سحری میں رات سے صبح 9 بجے تک گیس دستیاب ہوگی،  دوپہر ساڑھے 3 سے رات 10 بجے تک گیس دستیاب ہوگی تاہم پہلے روزے کی سحری میں ہی گیس کی بلا تعطل فراہمی کے سوئی گیس حکام کے دعوے غلط ثابت ہوئے