صاحب اسلوب شاعر ناصر کاظمی کو بچھڑے 53 برس بیت گئے

Mar 02, 2025 | 12:42:PM

 (ویب ڈیسک) معروف شاعر ناصر کاظمی کو بچھڑے 53 برس بیت گئے مگر ان کی غزلیں آج بھی سننے والوں کے کانوں میں رس گھولتی ہیں۔

8 دسمبر 1925ء کو انبالہ (ہندوستان) میں پیدا ہونے والے صاحب اسلوب شاعر ناصر کاظمی کا اصل نام سید ناصر رضا کاظمی تھا، ابتدائی تعلیم انبالہ میں حاصل کرنے کے بعد گورنمنٹ کالج لاہور میں داخلہ لیا مگر تقسیم کے ہنگاموں کی وجہ سے بی اے نہ کر پائے۔

ناصر کاظمی نے ابتدا میں اختر شیرانی کے اُسلوب میں رومانی نظمیں لکھیں، اس کے بعد غزل کی طرف آگئے اور کئی شعری مجموعے منظرعام پرآئے،جن میں برگ نے، دیوان، پہلی بارش، نشاط خواب، اعتبار نغمہ اور خشک چشمے کے کنارے قابل ذکر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:جسے میرے کام پر اعتراض ہوگا،اس سے شادی نہیں کروں گی: یشما گل

ناصر کاظمی مختلف ادبی جریدوں کے مدیر بھی رہے،پھر ریڈیو پاکستان لاہور سے وابستہ ہوگئے اور آخری دم تک ریڈیوپاکستان لاہور کے ساتھ وابستہ رہے۔

ناصر کاظمی 2 مارچ 1972ء کو معدے کے کینسر کے باعث انتقال کر گئے تھے،

 

مزیدخبریں