کوئٹہ: گیس لیکیج کے باعث دھماکہ ، خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق

کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App

(24 نیوز) کوئٹہ میں گیس لیکیج کے باعث دھماکے سے خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد میں گیس لیکیج کے باعث دھماکا ہوا جس میں ایک خاتون سمیت 2 افراد جان سے چلے گئے جبکہ 5 زخمی ہوئے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ ڈیڈ باڈیز اور زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا، ضروری کارروائی کے بعد ڈیڈ باڈیز لواحقین کے حوالے کر دی گئیں، زخمیوں میں بچے بھی شامل ہیں۔
لواحقین کا کہنا ہے کہ دھماکہ گیس لوڈ شیڈنگ کے باعث رات 3 بجے ہوا، دھماکے کے نتیجے میں مکان کو شدید نقصان پہنچا۔