اداکارہ عریشہ رضی خان کے ہاں بیٹے کی پیدائش،نام بھی بتادیا

Mar 02, 2025 | 13:34:PM
اداکارہ عریشہ رضی خان کے ہاں بیٹے کی پیدائش،نام بھی بتادیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) اداکارہ اور میزبان عریشہ رضی خان نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کو خوشخبری سنادی۔

اداکارہ عریشہ رضی خان نے اپنے شوہر کے ہمراہ اپنے گھر ننھے مہمان کو خوش آمدید کہا ہے۔

انہوں نے خوشی کی یہ خبر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ کے ذریعے شیئر کی ہے،اداکارہ نے پوسٹ میں اپنے اور شوہر کے ہمراہ بیٹے کے ہاتھ اور پیر کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھاکہ اپنے بچے عبدل دایان کا تعارف کراتے ہوئے ہمارے دل محبت سے بھر گئے ہیں، الحمد للّٰہ، ہماری چھوٹی سی نعمت دنیا میں آگئی ہے اور ہمیں 2 سے 3 افراد پر مشتمل فیملی بنادیا ہے۔ 

انہوں نے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ ہماری زندگی کے نئے اور خوبصورت باب پر ہمیں دعاؤں میں یاد رکھیں۔

بیٹے کی پیدائش پرعریشہ رضی خان کو مداحوں کی جانب سے مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:جسے میرے کام پر اعتراض ہوگا،اس سے شادی نہیں کروں گی: یشما گل

واضح رہے کہ عریشہ رضی خان کے نکاح کی خبر تقریباً ڈیڑھ برس بعد جولائی 2022ء میں اس وقت سامنے آئی تھی جب ان کا فوٹوگرافر کے ساتھ تنازع کھڑا ہوگیا تھا،ان کی گزشتہ سال کے آغاز میں شوہر عبداللّٰہ فرخ کے ساتھ رخصتی ہوئی تھی،اس سے قبل یہ جوڑی 3 سال تک نکاح کے بندھن میں رہی تھی۔