ہریتھک روشن، فرحان اختر اور ابھے دیول کا" سرپرائز پراجیکٹ"آرہاہے؟

Stay tuned with 24 News HD Android App

(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی مقبول فلم "زندگی نہ ملے گی دوبارہ"کے مرکزی اداکار ہریتھک روشن، فرحان اختر اور ابھے دیول ایک بار پھر ایک ساتھ نظر آرہے ہیں۔
تینوں اداکاروں نے انسٹاگرام پرایک تصویر شیئر کی جس میں وہ ایک وینٹیج کار کے ساتھ پوز دیتے دکھائی دیئے، جو"زندگی نہ ملے گی دوبارہ "کے یادگار مناظر کی یاد دلاتی ہے،اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا گیا"یہ وقت تو لگا، لیکن آخرکار ہم نے یس کہہ دیا! #ZindagiKoYasBol"
رپورٹس کے مطابق یہ تینوں اداکار ابوظہبی کے یاس آئی لینڈ کی برینڈ مہم کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں لیکن مداحوں کا کہنا ہے کہ شاید یہ "زندگی نہ ملے گی دوبارہ "کے اشارے ہو سکتے ہیں۔
اس پوسٹ کے بعد سوشل میڈیا پرمداحوں نے خوشی اور حیرانی کا اظہار کیا۔ایک صارف نے لکھا"کیا واقعی ZNMD 2 آ رہی ہے؟" جبکہ دوسرے نے کہا: "یہ واقعی ہونے جا رہا ہے، انتظار نہیں ہو رہا"۔
یہ بھی پڑھیں:عمر شہزاد نے مدینے میں نکاح کی ویڈیو شیئر کردی
واضح رہے کہ فلم"زندگی نہ ملے گی دوبارہ" 2011 میں ریلیز ہوئی تھی جس میں ہریتھک، ابھے، فرحان، کترینہ کیف اور کلکی کوچلن نے اہم کردار ادا کیے تھے۔