پاکستانی اورپرتگالی شہریوں نے ڈھائی لاکھ درہم کی لاٹری جیت لی

Mar 02, 2025 | 15:02:PM
پاکستانی اورپرتگالی شہریوں نے ڈھائی لاکھ درہم کی لاٹری جیت لی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)متحدہ عرب امارات  میں مقیم پاکستانی اورپرتگالی تارکین وطن نے ابوظہبی میں منعقدہونےوالی بگ ٹکٹ کی ہفتہ وار"ای ڈرا سیریز" میں ڈھائی لاکھ درہم جیت لیے۔

پاکستان سے تعلق رکھنے والے متحدہ عرب امارات کے رہائشی ندیم افضل جیت کے بعد پرجوش ہیں،دوسرے فاتح لزبن سے تعلق رکھنے والے 58 سالہ غیر ملکی ایڈورڈ فرنینڈس ہیں جو گزشتہ 29 سال سے دبئی میں مقیم ہیں، وہ 2004 سے اپنی قسمت آزما رہے تھے۔

ایڈورڈ فرنینڈس کا کہنا ہے کہ مجھے یاد نہیں کہ میں نے پہلی بار 2004 میں بگ ٹکٹ کے بارے میں کیسے سنا تھا،جب اسے جیتنے کی خبر سنانے والی کال موصول ہوئی تویوں محسوس ہوا کہ کچھ خاص ہو رہا ہے،میں نے سوچا اگر رچرڈ فون کر رہا ہے تو کچھ ہے، اگرچہ جیتنے کی خبر کی حقیقت مکمل طور پر حیرت انگیز تھی۔

یہ بھی پڑھیں:بدقسمتی سے موجودہ ملکی حالا ت میں کوئی محفوظ نہیں:شاہد خاقان عباسی

ایڈورڈ نے کہا کہ میں اس مہینے کے لیے بھی بہت سارے ٹکٹ خرید رہا ہوں، میرے پاس 3 مارچ کی قرعہ اندازی میں شامل ہونے کے لیے 3 ٹکٹس ہیں، اگر میں یہ بڑا انعام جیت لیتا ہوں تو میرے پاس بہت سی امیدیں اور بہت سے خواب ہیں۔