رواں برس صدقہ فطراورفدیے کی کم سے کم مقدار کتنی ہوگی؟

Mar 02, 2025 | 15:15:PM

 (ویب ڈیسک) معروف مذہبی سکالر اور سابق چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے کہا ہے کہ رواں برس صدقہ فطر اورفدیے کی کم ازکم مقدار240روپے فی کس ہے۔

اپنے ایک بیان میں مفتی منیب الرحمان نے کہاہے کہ اہلِ ثروت اپنی مالی حیثیت کے مطابق فطرہ ، فدیہ اور کفّارہ اداکریں۔

مفتی منیب الرحمان نے فطرہ ،فدیہ صوم اور کفارہ صوم سے متعلق بتایا کہ گندم کے آٹے کا فدیہ 240روپے ہے،جَو کے لحاظ سے فدیہ 700روپے جبکہ عمدہ کھجور کے لحاظ سے فدیہ 4000 روپے ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایک اور غیر ملکی کمپنی کا پاکستان میں 1 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان

مفتی منیب الرحمان نے مزید بتایا کہ عمدہ کشمش کے حساب سے فدیہ 6400روپے ہے جبکہ روزہ توڑنے کا کفارہ 60مساکین کو دو وقت کا کھانا کھلانا ہے۔

مزیدخبریں