رمضان المبارک کی برکتیں اور رحمتیں لافانی ہیں: بیرسٹر سلطان چودھری

Stay tuned with 24 News HD Android App

(24 نیوز)صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چودھری نے پاکستانی،کشمیری قوم اور پوری امت مسلمہ کو رمضان الکریم کی مبارکباد دی ہے۔اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کی برکتیں اور رحمتیں لافانی ہیں میری دعا ہے کہ اللہ پاک ہر مسلمان کو رمضان شریف کی برکتوں اور رحمتوں سے فیض یاب فرمائے۔
صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چودھری نے کہا کہ اس مبارک مہینے میں صاحب ثروت افراد کو چاہیے کہ وہ اپنے اردگرد غریب افراد کو رمضان الکریم کی مبارک ساعتوں میں یاد رکھیں اور انہیں مالی معاونت فراہم کریں تاکہ وہ بھی رمضان المبارک میں اپنی فیملیوں کی کفالت کر سکیں۔
صدر ریاست آزاد جموں وکشمیربیرسٹر سلطان محمود چودھری نے کہا کہ یہ مہینہ امت مسلمہ کو آپس میں جوڑ دیتا ہے اور وہ دلجمعی سے اللہ پاک کی عبادت میں خود کو مستغرق کر دیتے ہیں اس طرح ایک طرف وہ اپنے رب کی خوشنودی حاصل کرتے ہیں جبکہ دوسری جانب انسانیت کی خدمت کو شعار بنا کر نیکیاں حاصل کرتے ہیں۔
صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چودھری نے کہا کہ ہمیں اس مبارک مہینے میں اپنے مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کا بھی خیال آتا ہے جن کی اس مبارک مہینے میں مذہبی آزادی بھارتی فوج نے سلب کر رکھی ہے،صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ ہماری دعا ہے کہ اللہ پاک مقبوضہ کشمیر کے ہمارے بھائیوں اور بہنوں کو آزادی کی دولت سے مالا مال فرمائے۔