بولیویا میں دو مسافر بسوں میں تصادم، 37 افراد ہلاک  

Mar 02, 2025 | 18:55:PM
بولیویا میں دو مسافر بسوں میں تصادم، 37 افراد ہلاک  
کیپشن: تصویر، گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)بولیویا میں دو مسافر بسوں میں تصادم ہوا جس میں 37 افراد ہلاک جبکہ 30 زخمی ہیں، بسوں میں تصادم یونی اور کولچانی کے شہروں کے درمیان ہوا جب ایک بس اپنی لائن سے ہٹ کر دوسری لائن میں چلی گئی۔

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت کی جارہی ہے جبکہ زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق حادثہ ہفتے کی صبح جنوب مغربی شہر اویونی سے تقریباً 5 کلومیٹر کے فاصلے پر پیش آیا۔

پولیس کے مطابق ایک بس ڈرائیور کو تشویشناک حالت کے باعث انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا ہے جبکہ دوسرے کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔