دنیا کا یہ چھوٹا ترین پارک کس ملک میں ہے؟ جانئے

Mar 02, 2025 | 19:02:PM
دنیا کا یہ چھوٹا ترین پارک کس ملک میں ہے؟ جانئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )جاپان کے ناگائیزومی کے ایک پارک کو باضابطہ طور پر دنیا کا سب سے چھوٹا پارک قرار دیا گیا ہے جو صرف 2 1/2 مربع فٹ ہے۔

ناگائیزومی ٹاؤن ہال کے قریب یہ پارک جو ٹوکیو سے تقریباً ایک گھنٹے کی مسافت پر ہے، 1988 میں ناگیزومی ٹاؤن کے کنسٹرکشن مینجمنٹ ڈویژن کے ایک ورکر نے اس وقت بنایا جب وہ امریکا کے دورے سے واپس آیا تھا،ورکر کا سامنا پورٹ لینڈ میں مل اینڈز پارک سے ہوا تھا جس کا ریکارڈ پہلے 3.1 مربع فٹ تھا،کنسٹرکشن مینجمنٹ ڈویژن کے ایک ٹیم لیڈر، شوجی کویاما نے گنیز ورلڈ ریکارڈ کو بتایا کہ جب ورکر نے امریکا میں چھوٹے پارک کو دیکھا تو اس نے اس سے بھی چھوٹا پارک بنانے کا فیصلہ کیا۔

یہ پارک 1988 میں مکمل ہوا لیکن شہری انتظامیہ نے دسمبر تک سرکاری طور پر اس کی پیمائش کے لیے گنیز ورلڈ ریکارڈ کا فیصلہ کنندہ شخص کا بندوبست نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں : دن میں کتنی سٹرابیریز کھانی چاہئیں؟ کیا اس پھل کے نقصانات جانتے ہیں؟