کیا عمران خان حکومت نے کالعدم تنظیموں کے کارندے نہیں چھوڑے؟ سرفراز بگٹی

Mar 02, 2025 | 19:20:PM
کیا عمران خان حکومت نے کالعدم تنظیموں کے کارندے نہیں چھوڑے؟ سرفراز بگٹی
کیپشن: سرفرازبگٹی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ عمر ایوب ان 8 اضلاع کے نام بتائیں جہاں آزادی کے نعرے لگ رہے ہیں،کیا عمران خان حکومت نے کالعدم تنظیموں کے کارندے نہیں چھوڑے؟ 

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے مستحقین میں رمضان راشن کی تقسیم کا افتتاح کر دیا،وزیراعلیٰ بلوچستان نے پی ڈی ایم اے کو ڈھائی لاکھ مستحق خاندانوں میں منصفانہ راشن تقسیم کرنے کی ہدایت کی، سرفراز بگٹی نے کہاکہ مستحقین کی شارٹ لسٹنگ ڈپٹی کمشنرز نے کی،راشن کی تقسیم کا مقصد مستحقین کی خوشیوں میں اضافہ کرنا ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان کاکہناتھا کہ جتھے آکر قومی شاہراہیں بند کر دیتے ہیں،حکومت پر پریشر ڈالنے کیلئے لوگوں کو غائب کیا جاتا ہے، حکومت صبر و تحمل سے کام لے رہی ہے، ان کاکہناتھا کہ عمر ایوب ان 8 اضلاع کے نام بتائیں جہاں آزادی کے نعرے لگ رہے ہیں،کیا عمران خان حکومت نے کالعدم تنظیموں کے کارندے نہیں چھوڑے؟ 

سرفراز بگٹی نے کہاکہ بلوچستان کئی سالوں سے دہشت گردی کا شکار ہے، حکومت سمارٹ کائنیٹک آپریشنز کر رہی ہے، ان کا کہناتھا کہ دہشتگرد عصر اور مغرب کے وقت ہی کارروائیاں کیوں کرتے ہیں؟پولیس اور اے ایریاز کو مضبوط کر رہے ہیں، فورسز جلد دہشت گردی کو کنٹرول کر لیں گی۔