(24نیوز)بلوچستان کے علاقے قلعہ عبداللہ اور ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق قلعہ عبداللہ اور ملحقہ علاقوں میں روزہ افطار ہونے سے قبل زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 3.1ریکارڈکی گئی ہے۔
زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے۔
یہ بھی پڑھیں:ویرات کوہلی نے نیا ریکارڈ اپنے نام کر لیا